منڈگوڈ 30؍مئی (ایس او نیوز)منڈگوڈتعلقہ کے چیگلّی نامی مقام پر ایک نئی نویلی شادی شدہ نوجوان لڑکی نے زہر کھا لیا جس سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ یہاں تعلقہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لئے ہبلی کے کمس اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔زہرخورانی کے اس معاملے کا شکار لڑکی نام بھارتی راجیس بنکاپور(۲۲ سال) بتایا جاتا ہے۔جس کی شادی ابھی دو مہینے قبل ہی ہوئی تھی۔اس واقعے کے اسباب کے سلسلے میں بہت ساری افواہیں گشت کررہی ہیں۔
تحصیلدار اشوگ گورانی اور پی ایس آئی لکّپا نائک نے تعلقہ اسپتال پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لڑکی کا بیان درج کر لیا ہے۔